ذوالفقار بھٹو دوراندیشن،مدبر رہنماتھے، محمود الحسن

ذوالفقار بھٹو دوراندیشن،مدبر رہنماتھے، محمود الحسن

ایٹمی پروگرام کا آغاز کرکے ملک کو مستحکم اورمضبوط بنایا، داؤد خان

ملتان (لیڈی رپورٹر)اکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 98 ویں یوم پیدائش کے موقع پر \"بیداریِ فکر سے تعمیرِ وطن تک\" کے عنوان سے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 218 کے نائب صدر داود خان خلجی کے زیر اہتمام اور سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہوئی، جس میں پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہمانان خصوصی میں سینیٹر رانا محمود الحسن، خواجہ رضوان عالم، راؤ علی، سلیم راجا، سلیم شہزاد، سلیم الرحمان ، خواجہ عمران، چودھری محمدحسین اور دیگر شامل تھے ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر، دور اندیش اور عوام دوست رہنما تھے ۔ انہوں نے ملک کے بحرانوں کا کامیابی سے سامنا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں