گیس کی غیر قانونی ریفلنگ پر سامان اور مشینری ضبط

گیس کی غیر قانونی ریفلنگ  پر سامان اور مشینری ضبط

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کیطرف سے غیرقانونی ریفلنگ سٹیشنز کیخلاف اتوار کی تعطیل کے باوجود کریک ڈاؤن جاری رہا۔

سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس بھٹہ کی زیرنگرانی سول ڈیفنس سٹاف نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ریفلنگ کرنیوالے مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں، سٹاف نے ریفلنگ سامان و مشینری بھی ضبط کرلی ہیں، سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس بھٹہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں