میپکو نے ہائی ٹینشن فیڈرز کے چار منصوبے مکمل

میپکو نے ہائی ٹینشن فیڈرز کے چار منصوبے مکمل

9کروڑ 20لاکھ لاگت، وولٹیج بہتر، لائن لاسز اور شکایات میں کمی ہوگی

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ کنسٹرکشن نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی اور انرجی لاس ریڈکشن (ELR) پروگرام کے تحت ہائی ٹینشن فیڈرز کے چار منصوبے مکمل کر لئے ہیں۔ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 9کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں ہائی لاس فیڈرز کی ایریا پلاننگ، ری کنڈکٹرنگ، ری ہیبلی ٹیشن، بائفرکیشن اور لوڈ شفٹنگ کا عمل جاری ہے۔

جس کے نتیجے میں لائن لاسز کی شرح میں نمایاں کمی اور وولٹیج میں بہتری آئی ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد صارفین کو کم اور زیادہ وولٹیج کی شکایات سے نجات مل گئی ہے ۔ایڈیشنل چیف انجینئر کنسٹرکشن میپکو فرحان شبیر ملک نے بتایا کہ دسمبر 2025ء کے دوران بہاولپور سرکل کے 11 کے وی کالج روڈ ون فیڈر (132 کے وی بغداد الجدید گرڈ اسٹیشن) کے منصوبے پر 6 کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار روپے خرچ کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں