بلدیاتی ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کیا جائیگا، ذیشان اختر
وہاڑی کا دورہ، بنوقابل پروگرام کی رجسٹریشن ،انتظامی کمیٹیوں کا جائزہ
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر کا وہاڑی کا ایک روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ ،جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے ضلعی ناظمین امراء تحصیل یوسیز اور ضلعی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس چوہدری طارق محمود امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی زیر صدارت دفتر ضلع فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوا جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی امیر صوبہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہمارے لئے رب کی طرف سے کسی بھی نعمت سے کم نہیں ،جماعت اسلامی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پنجاب بھر میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف 15 جنوری تا 18 جنوری عوامی ریفرنڈم کرائے گی۔
جس کی بھرپور تیاری جنوبی پنجاب میں جاری ہے اور ساتھ ہی وہاڑی میں بنوقابل پروگرام کی رجسٹریشن اور انتظامی کمیٹیوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلعی صدر جے آئی یوتھ وہاڑی چوہدری علی وقاص ہنجرا،حاجی طفیل وڑائچ،سید جاوید حسین شاہ،ملک مقصود اطہر اعوان،پروفیسر راؤ فرمان کوثر،راؤ عمر نفیس،ڈاکٹر مقصود کسان بورڈ،طاہر نعیم صدیقی،راؤ خلیل احمد،علی احمد صابر،علامہ راؤ منور حسین،حافظ لقمان،حاجی ریاض،چوہدری طارق رفیق،حافظ یاسر وحید و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کی نومنتخب ضلعی شوریٰ کے اراکین نے حلف بھی اٹھایا دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔