کہروڑپکا:فری میڈیکل کیمپ ،700مریضوںکا چیک اپ
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ 700 سے زیادہ مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق دو روزہ ماہانہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ پہلے روز مقامی سکول اور دوسرے روز بستی عرب میں لگایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محمودنے بتایا کہ 21 سال قبل اس کیمپ کی بنیاد رکھی ،مریضوں کو چیک اپ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اورای سی جی ،سی بی سی ،الٹرا ساؤنڈ، شوگر ،بی پی چیک اپ کی سہولتیں دی گئیں ،مخیر حضرات بھی اس کا وزٹ کریں اور بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ کیمپ میں رضاکارانہ خدمات دینے والوں شیخ نعیم شریف ،ندیم چوہان ،نعیم چوہان ،محمد آصف شاہد اسماعیل نعیم اریہ، ساجد ،اقبال غوری ، عبدالقادر ، شیخ ساجد عمر ،راشد چوہان، ملک آصف امیر ، ذوالفقار ڈاکٹر عزیز ،رانا محمد عمران ،زبیر اجمل ،شیخ طارق ، اسد، ماہ نور ، ابراہیم ، آصف رضا ،حنیف شہزاد ،ایان رانا عثمان ممتاز و دیگر نے اپنے اپنے ذمہ امور انجام دیئے۔