بستی مٹھو:ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق
ملتان (کرائم رپورٹر)صدر شجاع آباد کے علاقے بستی مٹھو میں ایک ٹریفک حادثے میں رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔۔
حادثہ 25 سالہ جمال کے ساتھ پیش آیا جو سامان لے کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری اور سامنے کتا آنے کے باعث رکشہ الٹ گیا۔حادثے میں شدید زخمی ہونے والا جمال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کی۔ بعد ازاں کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے کہا کہ حادثے کی وجوہات کی مزید چھان بین جاری ہے ۔