چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی سیشن
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ۔۔۔
جانب سے بچوں کے تحفظ، حقوق، انسدادِ گداگری، چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی سیشن سماجی تنظیم سانجھ پریت کے اشتراک سے چائلڈ فرینڈلی سیف سپیس سنٹر نواب پور میں منعقد ہوا۔آگاہی سیشن میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، انچارج سانجھ پریت راشدہ امجد، حمزہ الطاف، سمرین اعجاز، 50 سے زائد بچوں اور عملے کے افراد نے شرکت کی۔