کریسنٹ لائنز کلب کا تعزیتی اجلاس شیخ عمران خالد کو خراج عقیدت پیش

کریسنٹ لائنز کلب کا تعزیتی اجلاس  شیخ عمران خالد کو خراج عقیدت پیش

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان کریسنٹ لائنز کلب کا ماہانہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کلب کے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کی۔ ۔۔۔

اجلاس میں کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن شیخ عمران خالد مرحوم کی سماجی اور فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ شیخ عمران خالد مرحوم ایک مخلص، متحرک اور دردِ دل رکھنے والے انسان تھے ، جنہوں نے ہمیشہ معاشرے کے کمزور اور محروم طبقات کی خدمت کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی فلاحی سرگرمیاں اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ملتان کریسنٹ لائنز کلب ان کے مشن کو آگے بڑھاتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں