گرین ٹریکٹر سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
ماہڑہ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تیسرے مرحلے میں درخواستیں جمع کرانے کی ۔۔۔
تاریخ میں 25 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز زراعت (توسیع) مظفرگڑھ محمد طاہر محمود بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاشتکار جن کے مواضعات کمپیوٹرائزڈ نہ ہوں، وہ اپنی درخواستیں فرد ملکیت کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) مظفرگڑھ کے دفتر میں بھی جمع کروا سکتے ہیں۔