لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، 2افراد کیخلاف کارروائی
ملتان(کرائم رپورٹر) لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔
گلگشت پولیس کو رفیع نے بتایا کہ ملزموں شاہد اور صفدر نے شہری حدود میں غیر قانونی بھانہ قائم کیا ہوا تھا جن کو منع کیا تو ٹیم سے بدتمیزی شروع کردی کارسرکار میں مداخلت کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔