بچوں کی صحت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایات

بچوں کی صحت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایات

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اشرف ندیم چوہدری نے والدین کو خبردار کیا کہ موجودہ موسمی حالات۔۔۔

، خشک سردی، دھند اور فضائی آلودگی بچوں کے لیے سنگین خطرات پیدا کر رہی ہیں۔ اس وقت بچوں میں نزلہ، زکام، کھانسی، نمونیا، دمہ اور الرجی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔ والدین کو ہدایت دی گئی کہ صبح کے وقت دھند اور آلودگی والے علاقوں میں بچوں کو باہر نہ لے جائیں، موسم کے مطابق گرم کپڑے پہنائیں، متوازن غذا فراہم کریں اور گھر میں نمی برقرار رکھیں۔ شدید علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر رجسٹرڈ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ بروقت احتیاط اور علاج سے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں