پٹرولنگ پوسٹ 100ای بی میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا آغاز

پٹرولنگ پوسٹ 100ای بی میں  ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا آغاز

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) ضلع کی پٹرولنگ پوسٹ100ای بی شیخ فاضل میں عوام الناس کی سہولت کیلئے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں پٹرولنگ پوسٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، سوشل ورکرز، معززین علاقہ اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سہولت کے آغاز سے موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں مشکلات کم ہونگی اور شہریوں کو اپنے علاقے میں یہ سہولت دستیاب ہو جائیگی۔ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ضلع وہاڑی رانا تنویر سرور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لائسنس سینٹر کا قیام عوام کے قیمتی وقت کی بچت اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور لائسنس کے حصول کو یقینی بنانے کی اپیل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں