اہل علاقہ کا مین ہولز پر ڈھکن نہ لگنے پر تشویش کا اظہار

 اہل علاقہ کا مین ہولز پر ڈھکن نہ لگنے پر تشویش کا اظہار

صفائی کے بعد گندگی سڑکوں پر پھیل گئی، تعفن اور حادثے کا خطرہ

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )حکومتِ پنجاب کے کھلے مین ہولز بند کرنے کے واضح اقدام کے باوجود وہاڑی کے مختلف علاقوں میں مین ہولز پر ڈھکن نصب نہیں کیے جا سکے ، جس سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ محکمے نے مین ہولز کی صفائی کی، مگر نکالا گیا گند اور ملبہ سڑکوں پر پھیلا دیا گیا، جس سے شدید تعفن اور بدبو پھیلی اور راہگیروں کا گزرنا محال ہو گیا۔ تعلیمی اداروں میں جانے والے طلبہ کے یونیفارم بھی خراب ہونے لگے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر گندگی کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، جبکہ کھلے مین ہول کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مین ہولز پر ڈھکن نصب کیے جائیں اور سڑکوں سے گندگی مکمل طور پر اٹھا کر صفائی یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں