سفر معراج دنیا کا طویل ترین سفر،ارشد القادری

سفر معراج دنیا کا طویل ترین سفر،ارشد القادری

سنی تحریک کے زیر اہتمام جلوس معراج النبی ؐ ،شہریوں کی شرکت

ملتان (کرائم رپورٹر)سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام چھٹا سالانہ عظیم الشان جلوسِ معراجِ مصطفٰے ؐمنعقد کیا گیا۔ جلوس کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ پاکستان سنی تحریک مرزا محمد ارشد القادری، پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری، رکن الدین حامدی، علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ اور دیگر علمی و مذہبی شخصیات نے کی۔ مرزا محمد ارشد القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور خاتم النبیین ؐ کا سفرِ معراج دنیا کا سب سے طویل اور مختصر سفر ہے ، جو انسانیت کے لئے رہنمائی کا سبب ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر صدیق خان قادری نے کہا کہ حضور ؐ تمام سلطنتِ الٰہیہ کی دولھا ہیں جبکہ رکن الدین حامدی نے بتایا کہ یہ جلوس کسی بھی قسم کی سیاست یا نمود و نمائش سے پاک صرف محبتِ رسول ؐ کے فروغ کیلئے منعقد کیا جاتا ہے ۔علامہ سعید اختر قادری نے بیان کیا کہ آقا و مولا ؐ جسمِ اطہر کے ساتھ معراج پر گئے اور علامہ ڈاکٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ شبِ معراج اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب ؐ کو پانچ نمازیں اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات بطور تحفہ عطا کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں