بائیو میٹرک کی شرط، اندراج مقدمات میں مشکلات

بائیو میٹرک کی شرط، اندراج مقدمات میں مشکلات

رٹ دائر کرنے ، فیصلے کی نقل کے حصول،ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ،تحصیل جوڈیشری میں بھی بائیو میٹرک لازمی قرار نادرا نے کاؤنٹرز قائم نہیں کئے ، شرط ایک ہفتے کیلئے موخر کرنے کے باوجود بائیومیٹرک کے بغیر دستاویز رد کی جا رہیں

ملتان ( کورٹ رپورٹر)سائلین کیلئے بائیو میٹرک لازمی قرار دینے سے نہ صرف سائلین پر مالی بوجھ بڑھ گیا ہے بلکہ مقدمات دائر کرنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بائیو میٹرک کرنے والے پرائیویٹ افراد نے 200 روپے فیس مقرر کردی ہے ۔رٹ درخواست دائر کرنے، فیصلے کی نقل حاصل کرنے کیلئے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ وتحصیل جوڈیشری میں بھی بائیو میٹرک لازمی قرار دیدی گئی ہے جبکہ اس کیلئے کوئی تیاری نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی زیادہ سے زیادہ بائیو میٹرک ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں۔ نادرا نے بھی بائیو میٹرک کیلئے اپنے کاؤنٹرز قائم نہیں کئے۔ اگرچہ بائیو میٹرک کی شرط کو مزید ایک ہفتے کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے مگر اس کے باوجود ملتان بنچ میں بائیو میٹرک کے بغیر دستاویزات قبول نہیں کی جارہیں جس کے باعث سائلین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مقدمات کے اندراج کیلئے آنیوالے سائلین نے حکومت سے اپیل کی ہے نادرا کی بائیو میٹرک مشینیں نصب ہونے تک اس شرط کو موخر کیا جائے اور عدالتوں کو دستاویز کے اجرا کے احکامات جاری کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں