غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ دانشمندانہ، یوسف کسیلیہ
گگو منڈی(نامہ نگار)حکومت نے ہوش وحواس میں ملک اور تمام اسلامی ممالک سے مشاورت کے بعد امن بورڈ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔۔۔
، تنقید کرنے والوں کو مناسب وقت میں خود ہی جواب مل جائے گا ،پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے بھارت کو سالوں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، پاکستان اپنی بہترین حکمت عملی سے مسئلہ کشمیر امن بورڈ میں لا کر سب کو حیران کر سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے یوسف کسیلیہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔