ڈی پی اولودھراں کا تھانہ سٹی دنیاپور میں سروس ڈیلیوری کا جائزہ
لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)علی بن طارق نے تھانہ سٹی دنیاپور اور پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا۔۔۔۔
وزٹ کے دوران ڈی پی او نے تھانے میں جاری پولیس ورک، حوالات، سی سی ٹی وی کیمروں، کوت، مالخانہ اور اسلحہ رومز کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ پولیس خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔