رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم ،سکولز میں معیار تعلیم بہترکرنیکا حکم

رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم ،سکولز میں معیار تعلیم بہترکرنیکا حکم

امداد ہر صورت مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے ، ڈی سی کوٹ ادو بلال سلیم

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکیج 2026 کے حوالے سے یونین کونسل سطح کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیکیج کی شفاف اور بروقت تقسیم، مستحق افراد کی درست نشاندہی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ امداد ہر صورت مستحق خاندانوں تک پہنچائی جائے اور تقسیم کے عمل میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ منصوبہ غریب اور نادار طبقے کو رمضان المبارک کے دوران ریلیف فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں شریک اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر نمائندوں نے عملدرآمد کے لیے اہم تجاویز بھی پیش کیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے گورنمنٹ گرلز سکول ڈبل شفٹ کا دورہ کیا، جہاں تعلیمی سرگرمیوں، کلاس رومز، اساتذہ کی حاضری اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں