مہنگائی، ٹیکسز اور روزگار کی کمی سے عوام شدید پریشان

مہنگائی، ٹیکسز اور روزگار کی کمی سے عوام شدید پریشان

حکومت زمینی حقائق سے مکمل طور پر کٹ چکی، کرنل عابد محمود کھگہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ 145 کے ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر) عابد محمود کھگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کے باعث ملک بھر میں مایوسی، بے چینی اور اضطراب خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور زندگی گزارنا دن بہ دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ،ٹال پلازہ ٹیکسوں میں کئی سو گنا اضافہ، ٹریفک پولیس کے بھاری جرمانے ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور بے جا سیاسی و جمہوری پابندیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ موجودہ حکومت زمینی حقائق سے مکمل طور پر کٹ چکی ہے ، جس کے نتیجے میں عوامی مقبولیت بھی ختم ہو چکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں