شرپسندوں کی رات کی تاریکی میں میلسی ماڈل ریڑھی میں توڑ پھوڑ

شرپسندوں کی رات کی تاریکی میں میلسی ماڈل ریڑھی میں توڑ پھوڑ

ریڑھی بانوں کے سٹالز کے پینافلیکس کاٹ دیے ، انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

میلسی (نامہ نگار) ماڈل ریڑھی بازار میلسی میں رات کی تاریکی میں شرپسند عناصر نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے محنت کش ریڑھی بانوں کے سٹالز کو شدید نقصان پہنچایا۔تفصیلات کیمطابق ماڈل ریڑھی بازار بذریعہ قرعہ اندازی حاصل کیے گئے سٹالز کے مالکان نے 26 جنوری 2026 کو مغرب کے وقت معمول کے مطابق اپنے سٹال بند کیے تھے ۔ تاہم 27 جنوری 2026 کی صبح جب وہ اپنے سٹالز پر پہنچے تو سٹال نمبر 1، 5، 7، 9، 11 اور 13 کے پینافلیکس شیڈز تیز دھار بلیڈ سے کاٹے ہوئے پائے گئے ۔متاثرہ ریڑھی بانوں کا کہنا ہے کہ دانستہ طور پر پینافلیکس کو نقصان پہنچا کر بازار میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں