پنک سکواڈ پولیس پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف متحرک
ملتان (کرائم رپورٹر)پنک سکواڈ پولیس کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔۔۔۔
گرفتار کیے گئے افراد منظم انداز میں بھیک مانگنے کو ذریعہ معاش بنائے ہوئے تھے ۔ کارروائیوں کا مقصد شہریوں کو پیشہ ور بھکاریوں کے استحصال سے بچانا اور شہر میں نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے ۔ملتان پولیس شہریوں کے تحفظ اور شہر کے مثبت تشخص کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔