اغوا کے مختلف واقعات ، ایک نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

اغوا کے مختلف واقعات ، ایک نامزد  سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات

ملتان( کرائم رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد سمیت نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔۔۔

۔مخدوم رشید پولیس کو محمد سلیم نے بتایا کہ ملزم نوید نامعلوم اسکی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا دریں اثنا سیتل ماڑی پولیس کو عامر اشرف نے بتایا کہ میری ہمشیرہ گھر موجود تھی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے کار میں بٹھاکر فرار ہوگئے جبکہ قطب پور پولیس کو انیس احمد نے بتایا کہ گھر پہنچا تو بیوی 20سالہ طیبہ اور دو سالہ بیٹا موجود نہ تھا گواہان کے سامنے سامان پڑتال کیا تو الماری سے زیورات اور 85ہزار ناموجود پائے گئے بیوی اور نقدی و طلائی زیورات سمیت اغوا کرکے لے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں