غلام حیدر گینگ کے دو ارکان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے غلام حیدر گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں غلام حیدر ولد محمد اقبال قوم اعوان سکنہ گلستان کالونی اور۔۔۔
محمد عدیل ولد محمد بوٹا قوم انصاری سکنہ بسم اللہ کالونی علی ٹاؤن شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں اور دو لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی ہیں۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا اور اب تک کئی مقدمات ٹریس کیے جا چکے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی راؤ علی حسن نے جدید تفتیشی حکمت عملی کے تحت ملزمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے ۔