عوامی مفاد کو ہرصورت مقدم رکھا جائے گا:زبیر بلوچ
فلائی اوور کے ڈیزائن و سکوپ بارے حکام کو آگاہ کیا جائے گا:ایم پی اے
لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرصدارت سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل پٹھان والا فلائی اوور سکیم بارے اہم اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی زبیر خان بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ حافظ محمد ظفر ودیگر افسران شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان والا فلائی اوور منصوبہ لودھراں شہر کو ملانے کیلئے بہت اہم ہے ،پی اینڈ ڈی میں منصوبے کو حتمی شکل دینے کی بھرپور کوششیں کی جائے گی۔ایم پی اے زبیر خان بلوچ نے کہا کہ پٹھان والا فلائی اوور منصوبے میں عوامی مفاد کو ہرصورت مقدم رکھا جائے گا،فلائی اوور کے ڈیزائن و سکوپ بارے حکام کو آگاہ کیا جائے گا،وزیراعلی پنجاب کیطرف سے سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کردہ اس منصوبے کے ڈیزائن اور ٹینڈرنگ کیلئے عملی طور پر کام ضرور ہونا چاہیے ۔