منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان( کرائم رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔
مظفر آباد پولیس نے ملزم سجاول سے 1160گرام چرس گلگشت پولیس نے ملزم مبشر سے 3گرام آئس بی زیڈ پولیس نے ملزم احسن سے 50لیٹر ملزم ارشد سے 20لیٹرشراب کوتوالی پولیس نے ملزم اقبال سے 1060گرام ہیروئن صدر پولیس نے ملزم سلیم سے 10لیٹر شراب نیوملتان پولیس نے ملزم حارث سے 30گرام چرس سیتل ماڑی پولیس نے ملزم احمد رضا سے 25لیٹر ملزم کامران سے 10لیٹر شراب، سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم حمزہ سے 560گرام چرس اور سٹی جلالپور پولیس نے ملزم وسیم سے 1100گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔