خانیوال میں سیوریج کا نظام شدید بحران کا شکار

خانیوال میں سیوریج کا نظام شدید بحران کا شکار

گندا پانی گھروں اور سڑکوں میں داخل، شہریوں کا نوٹس کا مطالبہ

 خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر نامہ نگار ) شہر بھر میں سیوریج کا نظام بری طرح خراب ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے گندا پانی سڑکوں اور گھروں میں داخل ہونے لگا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال موٹر سائیکل، رکشہ، پیدل آنے جانے والے بچوں، بزرگوں اور خواتین کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن رہی ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں چوک فاروق اعظم، اسلام پارک، پیپلز کالونی، ایل آر بی ٹی روڈ، گرین ٹاؤن، فضل پارک روڈ اور نور مسجد روڈ شامل ہیں، جہاں سیوریج کے مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے سیوریج کے مسائل کا حل نکالیں۔ شہریوں نے زور دیا کہ جیسے ستھرا پنجاب کی ٹیمیں شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں، اسی طرح واسا کو بھی یہ ذمہ داری سونپی جائے تاکہ شہر کے گلی کوچوں میں جمع پانی کو بروقت نکالا جا سکے اور شہریوں کو آسانی اور تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں