بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف آپریشن، کنکشنز منقطع

بجلی چوروں ، نادہندگان کیخلاف آپریشن، کنکشنز منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کا میاں والی قریشیاں سب ڈویژن خانپور میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا گیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر

 رینجرز کی نگرانی میں ایکسین خانپور ڈویژن اقبال حسین بھٹو اور ایس ڈی او میاں والی قریشیاں سب ڈویژن کی سربراہی میں رینجرز اور پولیس فورسز نے مشترکہ کارروائی کی۔آپریشن کے دوران 30 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے 2 ٹرانسفارمرز، ایک ایل ٹی لائن اور 2 سنگل فیز میٹرز ضبط کئے گئے جبکہ 4 افراد کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 21 لاکھ 10 ہزار روپے واجبات وصول کئے گئے ۔

چیکنگ کے دوران 4 افراد کو کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا، جن پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ارسال کر دی گئی ہیں۔میپکو حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جوائنٹ آپریشنز سے بجلی کی بچت اور نادہندگان کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جاتی ہے ، اور مستقبل میں بھی اس قسم کے آپریشنز جاری رہیں گے تاکہ عوام کو مستحکم بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں