حکومتی کارکردگی ،ن لیگی ارکان اسمبلی کی اظہار تشکر ریلی
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکومتی کارکردگی اور عوامی فلاحی اقدامات کے اعتراف میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ارکان اسمبلی کی قیادت میں اظہارِ تشکر ریلی
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مثالی حکومتی اقدامات پر اظہار تشکر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ممبر قومی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی ،ایم پی ایز میاں ثاقب خورشید،ملک نوشیر لنگڑیال، میاں عرفان دولتانہ، میاں نیرب خورشید نے کی ریلی کے شرکاء نے حکومت کی جانب سے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر ، سڑکوں کا جال ٹف ٹائل کی تنصیب ، ہمت کارڈ ، اپنا چھت اپنا گھر ، یونیورسٹی اف وہاڑی کا قیام، صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولت، سرکاری ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی، تعلیمی اداروں میں بہتری،اسکولوں کی اپ گریڈیشن، نوجوانوں کے لیے روزگار اور ہنر مندی کے پروگرام، امن و امان کو قائم رکھنے میں سی سی ڈی کا قیام ، پنجاب میں صفائی کا شاندار انتظام ، سستے آٹے اور رمضان ریلیف پیکیج،
احساس/سوشل پروٹیکشن پروگرام، صاف پانی سکیم، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور انفرا سٹرکچر کی بہتری جیسے اقدامات کو سراہا حکومت نے عوامی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے مہنگائی کے اثرات کم کرنے ، غریب طبقے کو سہارا دینے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوئے بلکہ عوام کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئی ہے میاں ثاقب خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے رہبر میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں گڈ گورننس اداروں فعال بنانے اور قانون کی موثر عملداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں قبضہ گروپ،ناجائز منافع و ملاوٹ خور مافیا اور منشیات فروش توبہ کرکے چھپنے پر مجبور ہیں۔