ملزموں کی گرفتار،تھانہ ٹھینگی کی ٹیم میں انعامات تقسیم

ملزموں کی گرفتار،تھانہ ٹھینگی  کی ٹیم میں انعامات تقسیم

وہاڑی(خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے تھانہ ٹھینگی کی ٹیم کی شاندار اور مثالی کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور ۔۔۔

کیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی فاروق رمضان اور ان کی ٹیم شامل ہیں۔پولیس تھانہ ٹھینگی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے بعد 32 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم فیاض ولد ریاض قوم جوئیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیے ۔ مزید برآں، ڈکیت گینگ کے دو ارکان طارق اور نصیر کو بھی گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں