تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی ایم پی اے کوبیرون ملک روانگی کی اجازت
ملتان ( کرائم رپورٹر )ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو تحویل میں لے لیا ۔۔۔
،تحقیقات کے بعد بین الاقوامی روانگی کی اجازت مل گئی ۔ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کو لیکر جدہ جارہی تھی کہ فیصل آباد کا پی ٹی آئی ایم پی اے کو ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے تحویل میں لے لیا ،بعد ازاں جانچ پڑتال کے بعد بین الاقوامی روانگی کی اجازت دے دی گئی۔