بغیر اجازت وادائیگی پلاٹ کے کمرشل استعمال پر مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر ) بغیر اجازت و ادائیگی پلاٹ کو کمرشل استعمال کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
بی زیڈ پولیس کو الیاس نے بتایا کہ ملزم شاہ میر نے محکمہ کو بتائے بغیر اور ادائیگی و منظور نہ کرکے پلاٹ کو کمرشل استعمال کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔