شالیمار کالونی میں پانی کی فراہمی معطل،معمولات متاثر

شالیمار کالونی میں پانی کی فراہمی معطل،معمولات متاثر

ٹیوب ویل خراب، رمضان میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)شہر کے علاقے شالیمار کالونی، خیرالمعارف روڈ، گلی نمبر 12 میں واسا کی مبینہ نااہلی کے باعث پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے کا ٹیوب ویل کئی دنوں سے خراب ہے جسے تاحال مرمت نہیں کیا جا سکا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ماہِ رمضان میں پانی کی بندش نے مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ۔ سحری و افطاری کے اوقات میں پانی نہ ہونے کے باعث خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود واسا حکام کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی متبادل طور پر صاف پانی کی فراہمی کا کوئی انتظام کیا گیا ہے ، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

اہلِ علاقہ نے وارننگ دی ہے کہ اگر جلد ٹیوب ویل کی مرمت کر کے پانی کی فراہمی بحال نہ کی گئی یا متبادل بندوبست نہ کیا گیا تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ، جس کی ذمہ داری متعلقہ ادارے پر عائد ہوگی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں