گھر میں جھگڑا،باپ کی درخواست پر بیٹے کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر) فیملی سے لڑائی جھگڑا کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
شاہ شمس پولیس کو محمد اقبال نے بتایا کہ میرا نافرمان بیٹا ابو طلحہ فیملی سے ناجائز لڑائی جھگڑا کرتا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔