میپکو افسران کو لائن لاسز، بجلی چوری کے خاتمے کی ہدایت
ملتان(خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد وسیم اختر نے کہا ہے کہ لائن لاسز اور بجلی چوری کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میپکو صارفین کے ساتھ دوستانہ اور بہتر رویہ اپنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کسٹمر فیسیلی ٹیشن سنٹرز اور شکایات سنٹرز کا عملہ تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اور مستعد رہے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے ۔ ایس ڈی اوز، ایکسین اور دیگر سٹاف دیانتداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے اہداف حاصل کریں۔