چارلاکھ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 2610 پیکٹس برآمد

چارلاکھ کے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 2610 پیکٹس برآمد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر نان کسٹم امپورٹڈ سگریٹ کے خلاف پیرا فورس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔۔۔

 پیرا فورس خانیوال کے انچارج انفورسمنٹ افیسر محمد رضوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس کے 2610 پیکٹس برآمد کیے ۔ذرائع کے مطابق برآمد شدہ سگریٹس کی مالیت تقریباً چار لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت اور درآمد پر قابو پایا جا سکے ۔پیرا فورس کے حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی تجارتی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ قانون کے مطابق کاروائی کی جا سکے اور شہر میں غیر قانونی سامان کی فروخت پر مکمل کنٹرول یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں