نوجوانوں کا قرآن پر حلف اٹھا کر منشیات و جرائم ترک کرنے کا عہد

نوجوانوں کا قرآن پر حلف اٹھا کر  منشیات و جرائم ترک کرنے کا عہد

وہاڑی (خبرنگار)چک نمبر 23 ڈبلیو بی وہاڑی کے رہائشی مبین احمد ولد عزیز اور ارشد ولد علی محمد اقوام ڈھڈی نے۔۔۔

 مسجد حاجیاں والی میں امام مسجد حافظ قاسم اور دیگر معززین کے روبرو قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا کہ وہ آئندہ چوری، ڈکیتی اور منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث نہیں ہوں گے اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ایک اچھے شہری بن کر زندگی گزاریں گے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے میں منشیات فروشوں کی سرپرستی نہیں کریں گے۔ اور اگر کوئی شخص غیر قانونی کام کرے گا تو مقامی پولیس اور سی سی ڈی پولیس کو بروقت اطلاع دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں