بارہ میل اور کبیروالا میں زیادتی کے دو مقدمات درج

بارہ میل اور کبیروالا میں  زیادتی کے دو مقدمات درج

جودھ پور، بارہ میل (نمائندہ دنیا) کبیروالا کے نواحی علاقوں میں لڑکی اور لڑکے کے ساتھ زیادتی کے دو الگ الگ واقعات پیش آئے ہیں۔۔۔

، جن پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور میں علی حسن راجپوت کے بیٹے کے ساتھ محمد ذیشان راجپوت نے اپنی بیٹھک میں زبردستی زیادتی کی کوشش کی، واقعہ سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ نمبر 160/26 بجرم 376 ت پ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ دوسری جانب تھانہ صدر کبیروالا کی حدود چک شیر خاں میں نسرین نامی خاتون کے ساتھ خالد ولد اسحاق کمبوہ نے زیادتی کی، جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دونوں واقعات کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکل کبیروالا میں ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، پولیس فوری اور سخت کارروائی کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا مل سکے اور ایسے جرائم کا سدباب ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں