میلسی میں گھر کی چھت گرنے سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

میلسی میں گھر کی چھت گرنے سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی

حادثہ موضع مراد پور سادات میں پیش آیا، عقیل چل بسا، خاتون کا علاج جاری

میلسی (نامہ نگار)میلسی میں گھر کی چھت گرنے سے شوہر جاں بحق، بیوی زخمی ہوگئی۔موضع مراد پور سادات کے رہائشی سید عقیل شاہ، جس کی شادی تقریباً دو ماہ قبل ہوئی تھی، ایک المناک حادثے کا شکار ہو گئے ۔ مورخہ 30 اور 31 مارچ کی درمیانی شب گھر کے کمرے کی چھت اچانک گر گئی، جس سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق اہل خانہ نے فوری طور پر زخمی میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے میلسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ بیوی کو ہوش آ گیا اور اس کا علاج جاری ہے ، تاہم سید عقیل شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔پولیس اور مقامی اہلکاروں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعے کے حوالے سے رپورٹ تیار کر دی ہے ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پرانی اور کمزور چھتوں کی وجہ سے ایسے حادثات کا خطرہ رہتا ہے ، لہذا متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں