اشتہاری کو فرار کرانے پر ساتھی کے خلاف مقدمہ

اشتہاری کو فرار کرانے پر  ساتھی کے خلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے اشتہاری مجرم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔۔۔

سٹی شجاع آباد پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم عامر بشیر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا، تاہم اس دوران اس کے ساتھی شبیر احمد نے مداخلت کرتے ہوئے اشتہاری کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے مزاحمت اور اشتہاری کو بھگانے کے باعث کارروائی متاثر ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم شبیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں