میپکو افسروں کی تقرری و اضافی ذمہ داریوں کے احکامات

میپکو افسروں کی تقرری و اضافی  ذمہ داریوں کے احکامات

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے 4 افسروں کی تقرری و تعیناتی اور اضافی ذمہ داریوں کے۔۔۔

 احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ایڈیشنل چیف انجینئر (جی ایس او) ملک محمد یوسف کو منیجر (ٹیکنیکل سروسز) ایم اینڈ ٹی II میپکو ملتان میں تعینات کیا گیا ہے ، جبکہ ان کے پیشرو انجینئر راجیش کمار راٹھی ایس ای/آر ای/ڈائریکٹر کے ٹی 900سپیشل ریفریشر کورس (پری پروموشن) میں 30 مارچ تا 1 مئی 2026 تک واپڈا انجینئرنگ اکیڈمی فیصل آباد میں شرکت کریں گے ۔منیجر (پی ایس اینڈ سی) انجینئر شہزاد حبیب گل کو سپرنٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) میپکو ملتان سرکل کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں