جامعہ اسلامیہ باب العلوم میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

جامعہ اسلامیہ باب العلوم  میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) جامعہ اسلامیہ باب العلوم میں نئے تعلیمی سال کے اسباق کی افتتاحی تقریب جامعہ مسجد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منیر احمد منور، نگران اعلیٰ مولانا حبیب الرحمن مدنی سمیت متعدد اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دورہ حدیث کی افتتاحی کلاس کا آغاز کیا گیا اور طلبہ کو دینی تعلیم کی اہمیت، کردار سازی اور معاشرتی اصلاح پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ طلبہ اسلام کے نمائندے ہیں اور اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ آخر میں مولانا منیر احمد منور نے خصوصی دعا کرائی اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں