نشتر میں پیٹ اسکین، کینسر سینٹر منصوبہ تیز کرنے کی ہدایت

نشتر میں پیٹ اسکین، کینسر سینٹر منصوبہ تیز کرنے کی ہدایت

ملتان(لیڈی رپورٹر)وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے آئی ڈی اے پی حکام کے ساتھ پیٹ اسکین اور کینسر سینٹر کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت، منصوبہ بندی اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مریضوں کو جدید تشخیصی اور علاج کی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں بہتری انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی میں جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں