زکریا پارک میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

زکریا پارک میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

موسم بہار میں ہزاروں پودے لگانے کا اعلان،تعاون کی اپیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان نے زکریا پارک میں موسم بہار کی مناسبت سے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی فلاحی اداروں کے نمائندگان اور طلبہ نے بھی پودے لگائے اور مہم میں بھرپور شرکت کی۔ حکام کے مطابق اس سلسلے میں شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے کہا کہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے اور موسم بہار اس کے لئے موزوں ترین وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ بیوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ شہر میں سایہ دار درختوں کی شجرکاری کو بھی یقینی بنا رہا ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی کمپنیاں، این جی اوز اور مخیر حضرات شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے ساتھ تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے اور درخت لگانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں