انتظامیہ سکاؤٹس کی سرگرمیوں میں تعاون کریگی:ڈپٹی کمشنر
اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں خدمتِ خلق، خود اعتمادی اور حب الوطنی پیدا کرتی ہے
وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی جس میں صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن طارق قریشی نے بطور صدر ڈسٹرکٹ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن حلف لیا۔بوائز اسکاؤٹس دستے نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے اور نوجوانوں میں نظم و ضبط، قیادت اور کردار سازی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اسکاؤٹنگ نوجوانوں میں خدمتِ خلق، خود اعتمادی اور حب الوطنی پیدا کرتی ہے اور مشکل حالات میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔تقریب میں مختلف افسران اور اسکاؤٹس رہنما موجود تھے ۔ صوبائی سیکرٹری نے اسکاؤٹس کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی بہترین تربیت ممکن ہو رہی ہے۔