کوٹ ادو میں بارش موسم خوشگوار، گرمی میں کمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں اچانک موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ادو سٹی اور مضافاتی علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج اور تیز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آگئی۔ شہریوں نے موسم بہتر ہونے پر سکھ کا سانس لیا تاہم مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے آمدورفت متاثر ہوئی۔ بارش کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔