ایسٹر سکیورٹی :اجلاس میں فول پروف انتظامات کی ہدایت
اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی ، عبادت گاہوں پر سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی زیر صدارت ایسٹر کے موقع پر سکیورٹی اور انتظامات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایسٹر کے دوران سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک انتظامات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مسیحی برادری کو تہوار کے دوران ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ۔ڈی پی او نے بریفنگ میں بتایا کہ گرجا گھروں اور عبادت گاہوں پر خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ اجلاس میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔