ڈپٹی کمشنر کا آٹزم سنٹر دورہ‘بچوں کی فلاح و بہبود پر زور

 ڈپٹی کمشنر کا آٹزم سنٹر دورہ‘بچوں کی فلاح و بہبود پر زور

خصوصی بچے معاشرے کا حصہ ،تعلیم و تربیت مشترکہ ذمہ داری :عثمان طاہر

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری ہیں اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انعم حفیظ کے ہمراہ عالمی یوم آٹزم کے موقع پر سردار کوڑے خان ہائیر سیکنڈری سکول میں قائم آٹزم سنٹر کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے خصوصی بچوں سے ملاقات کی ان سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا اس موقع پر پرنسپل رانا طاہر بشیر نے ادارے کی تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹ کر خوشیوں میں شرکت کی اور سکول انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی تعلیم و تربیت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصی بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں