پاکستانی قیادت کی سفارتکاری سے عالمی کشیدگی کم ، یوسف کسیلیہ

پاکستانی قیادت کی سفارتکاری سے عالمی کشیدگی کم ، یوسف کسیلیہ

امریکہ، اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی امن کیلئے اہم پیش رفت،لیگی رہنما

گگومنڈی (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور ممبر صوبائی اسمبلی چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی موثر سفارتی کاوشوں کے باعث امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے دنیا ایک بڑے تصادم سے محفوظ رہی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی قیادت نے بروقت اور دانشمندانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کشیدگی کو کم کرنے کیلئے پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا۔ چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے اور عالمی برادری میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سفارتی کامیابی نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہیں اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں