چک 257ای بی کا گرلز سکول کو ہائی درجہ دیدیا گیا

 چک 257ای بی کا گرلز  سکول کو ہائی درجہ دیدیا گیا

بوریوالا (سٹی رپورٹر) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چک نمبر 257 ای بی بوریوالا کو ہائی کا درجہ دیدیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈی سی وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، ن لیگ کے ایم پی اییوسف کسیلیہ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا جواد حسین ملک سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور سکول کی اپ گریڈیشن سے طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طالبات کو اپنے علاقے میں میٹرک تک تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا جبکہ شرح خواندگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ اہل علاقہ نے سکول کو ہائی کا درجہ دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ملتان چوہدری سعید احمد، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شازیہ انور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فی میل عندلیب اصغر سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں