منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، 8 گرفتار کرلئے گئے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں آٹھ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
مظفر آباد پولیس نے ملزم علی سے 20 لٹر شراب برآمد کی، جبکہ قطب پور پولیس نے غلام رسول سے 10 لٹر شراب قبضے میں لی۔ نیو ملتان پولیس نے ملزم ناصر محمود کے قبضے سے ساڑھے سولہ کلو گرام پوست برآمد کیا۔ اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عظیم سے 10 لٹر شراب اور کوتوالی پولیس نے ملزم فہیم سے 10 لٹر شراب برآمد کی۔صدر شجاع آباد پولیس نے صادق حسین سے 20 لٹر شراب، جبکہ راجہ رام پولیس نے اشفاق سے 1060 گرام چرس برآمد کی۔ بدھلہ سنت پولیس نے ملزم شہزاد کے قبضے سے پسٹل اور 1200 گرام آئس برآمد کی۔